تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

خواتین کے حوالے سے اصلاحات نے سعودی عرب کو اہم اعزاز دلا دیا

ریاض : سعودی عرب 2030 کے تحت ریاستی ترقی میں خواتین کے کردار کو باور کرایا ہے، جس بعد ریاست خواتین کے حوالے سے کی گئی اصلاحات میں سرفہرست ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے جاری کردہ ویمن بزنس اینڈ دی لاء 2020 رپورٹ میں 190 ممالک کا جائزہ لینے کے بعد اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ اصلاحات پر عمل درآمد اور مجموعی بہتری لانے کے حوالے سے سعودی عرب سرفہرست ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے کل (100) میں سے 70.6 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اصلاحات کے حوالے سے سعودی عرب خلیجی ممالک میں پہلے جب کہ عرب دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

سعودی عرب نے ورلڈ بینک کی رپورٹ میں جانچ کے بنیادی 8 اشاریوں میں سے 6 اشاریوں میں شان دار بہتری ظاہر کی ہے، یہ چھ اشاریے نقل و حرکت، کام کی جگہ، شادی، بچوں کی پرورش، پینشن اور کاروباری انتظام ہے، اثاثوں اور املاک کے اشاریوں میں مملکت نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ یہ بڑی کامیابی خواتین سے متعلق نظام میں قانونی اصلاحات کا نتیجہ ہے، ان اصلاحات کا مقصد مملکت کی معیشت میں خواتین کے کردار کو مضبوط بنانا اور علاقائی و عالمی سطح پر مملکت کی مسابقت کو بلند کرنا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مملکت کے ویژن 2030 پروگرام نے مذکورہ اصلاحات پر عمل درآمد میں اپنا کردار ادا کیا۔

ویژن 2030 نے ریاست کی ترقی میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو باور کرایا ہے، پرگرام کے اہداف میں روزگار کی منڈی میں سعودی خواتین کی شرکت کا تناسب 22% سے بڑھا کر 30% تک لے جانا شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -