اتوار, اکتوبر 6, 2024
اشتہار

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن روایتی حریف کے سامنے ناکام ہوگئی اور بھارت کو جیت کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یو اے ای میں کھیلے جا رہے نویں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کی بلے بازوں کی جلد بازی نے غلط ثابت کر دیا اور تو چل میں آیا کے مصداق کھلاڑی میدان میں آتی اور پویلین لوٹتی رہیں۔

پاکستان کو پہلا نقصان ایک رنز پر ہی اٹھانا پڑا جب گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے رینوکا سنگھ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئیں۔ سدرہ امین نے اوپنر منیبہ علی کے ساتھ مل کر ابھی ٹیم کا اسکور 25 تک ہی پہنچایا تھا کہ وہ 8 کے انفرادی اسکور پر شرما کی وکٹ بن گئیں۔ عمیمہ امین بھی صرف تین رنز کی مہمان ثابت ہوئیں۔

- Advertisement -

پاکستان کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اور گرین شرٹس مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 105 رنز ہی بنا سکی۔

گرین شرٹس کی جانب سے صرف چار کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکیں۔ ندا ڈار 28 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ منیبہ علی نے 17 اور سیدہ عروبہ شاہ نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 14 رنز بنائے جب کہ کپتان فاطمہ ثنا صرف 13 رنز بنا سکیں۔

بھارت کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ارُندھتی ریڈی رہیں جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شریانکا پٹیل نے دو جب کہ رینوکا، آشا، دپتی کے ہاتھ ایک، ایک وکٹ آئی۔

دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ پاکستان نے سری لنکا کو ہرا کا ایونٹ میں اپنا فاتحانہ آغاز کیا تو دوسری جانب بھارت کو نیوزی لینڈ سے بھاری مارجن سے شکست ہوئی تھی۔

آج ہائی والٹیج ٹاکرے میں پاکستان کی جیت سیمی فائنل کا راستہ بنائے گی جب کہ بھارت کے لیے مشکلات بڑھائے گی۔

تاہم ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں بھارتی ویمنز ٹیم کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں نے اب تک 15 میچز کھیلے ہیں۔ 12 میچز میں بلیو شرٹس کو فتح جب  کہ تین میں پاکستان کو فتح ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں