کراچی : مبینہ چورقراردی جانے والی خاتون پر سیکورٹی گارڈ کے تشدد اور نازیبا الفاظ کے استعمال کا معاملہ پر اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر شاپنگ سینٹر کے دو نمائندوں اور سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا، کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم سیکورٹی گارڈ اکبر کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے.
کراچی کی گالف مارکیٹ میں خاتون پر تشدد کرنے والے سیکورٹی گارڈ کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم اکبر کو ایک دن کے ریمانڈر پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کا میڈیکل کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
پولیس کے مطابق خاتون اور اسکے بیٹے کو کچھ روز قبل کلفٹن کے گالف شاپنگ سینٹر سے چوری کی واردات کے دوران لوگوں نے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، جس کے بعد پولیس کی ٹی شرٹ میں ملبوس شاپنگ سینٹر کے سیکورٹی گارڈ نے میبنہ چور خاتون پر انکے بیٹے کے سامنے تشدد کیا اور نازیبا الفاظ استعمال کیے.
جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر عام ہوگئی اور اس سارے معاملے کے دوران مارکیٹ کے نمائندے خاموش تماشائی بنے رہے۔