اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایبٹ آباد میں خاتون ٹیچر کا طالبہ پر بدترین تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد : خیبرپختونخوا کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سنگل کی لیڈی ٹیچر نے اسکول طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اسکول و مدارس کے اساتذہ کے ہاتھوں بچوں پر تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، ایسا ہی ایک اور واقعہ صوبہ خیبرپختونخوا ہزارہ ڈویژن کے شہر ایبٹ آباد میں پیش آیا۔

ایبٹ آباد کے گورنمنٹ پرائمری اسکول سنگل میں ٹیچر کے فرائض انجام دینے والی خاتون نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسکول طالبہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

متاثرہ بچی کے چہرے اور جسم پر لیڈی ٹیچر کے بہیمانہ تشدد کے نشانات واضح ہیں۔

اسکول طالبہ پر تشدد کے حوالے ایبٹ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بچی ورثا نے ابھی تک تحریری طور پر تشدد کی درخواست جمع نہیں کرائی۔

خیال رہے کہ تین نومبر کو پنجاب کے ضلع لودھراں میں مدرسے کے استاد کے تشدد سے چار سالہ طالب علم کی آنکھ ضائع ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں