پشاور : پولیس نے بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر جرائم پیشہ خواتین کی تصاویر بی آر ٹی اسٹیشنزپر آویزاں کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور میں بی آر ٹی بس میں چوری کی بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر پولیس نےجرائم پیشہ خواتین کی تصاویر بی آر ٹی اسٹیشنز میں آویزاں کردیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے بتایا کہ پولیس نے وارداتوں میں ملوث خواتین کےتصاویر ڈسپلے کردیں ، 23 خواتین کے تصاویر بی آر ٹی کے ڈیجیٹل اسکرینز پر چلائی جارہی ہے۔
کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ زیرنظر خواتین بی آر ٹی میں خواتین سے پرس چھینے میں ملوث ہیں جبکہ متعلقہ خواتین موبائل فون اور دیگر سامان کے چوری میں بھی ملوث ہیں۔
پولیس نے چوری میں ملوث خواتین کی گرفتاری میں عوام سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔