تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ماسک نہ پہننے پر پیٹرول پمپ میدان جنگ بن گیا، خواتین لڑ پڑیں، ویڈیو وائرل

مانچسٹر : ماسک پہننے سے انکار پر دو گروپس آپس میں دست و گریباں ہوگئے، پیٹرول پمپ میدان جنگ بن گیا، خواتین نے بھی خوب پنجہ آزمائی کی۔

انگلیڈ کے شہر مانچسٹر میں ایک پیٹرول پمپ پر اس وقت ہنگامہ شروع ہوگیا جب گاڑی میں پیٹرول بھروانے کے دوران دوگروپس آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر اسٹریٹ اولڈھم کا یہ علاقہ کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے، جس کے سبب لوگ خوف کا بھی شکار ہیں۔

دونوں جانب سے لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم از کم ایک مرد اور دو خواتین شامل ہیں وہ لگ بھگ 40 سال کے عمر کے ایک جوڑے پر حملہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، ان دونوں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں جس خاتون پر مبینہ طور پر حملہ کیا گیا ہے اسے یہ چیختے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ طبی لحاظ سے کمزور ہے اور تم لوگوں نے ماسک پہننے سے انکار کردیا۔

فوٹیج کا آغاز دو خواتین کے قریب بھوری رنگ کے بالوں والی ایک خاتون کے ساتھ جھگڑے سے ہوا جبکہ اس کا ساتھی سرخ رنگ کی شرٹ میں ایک اور مرد سے گفتگو کررہا ہے، خواتین نے ماسک پہننے سے انکار کے بعد کچھ تکرار کی اور اس خاتون پر مکوں کی بارش کردی۔

تھوڑے ہی فاصلے پر سرخ رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے شخص نے پاس کھڑے آدمی کو مکے مارنا شروع کردئیے اور دھکا دے کر زمین پر گرا دیا۔ اس حوالے سے گریٹر مانچسٹر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -