اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

کراچی میں خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی میں گھر سے شادی شدہ خاتون کی پھندا لگی لاش ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 4 اے رشید آباد میں ایک گھر سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت شگفتہ کےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کا اس کے شوہر زید سے آج صبح جھگڑا ہوا تھا اور ممکنہ طور پر خاتون نےگھریلو جھگڑے پر خودکشی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کچرا کنڈی سے خاتون کی سر کٹی بوری بند لاش برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن میں کچرا کنڈی سے خاتون کی بوری میں بند سر کٹی لاش ملی تھی، سفاک قاتلوں نے بے دردی سے خاتون کا سر تن سے جدا کر کے لاش کچرے میں پھینک دی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کو کسی اور مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش مذکورہ مقام پر پھینکی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں