پیر, اپریل 21, 2025
اشتہار

ویمن ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کےہاتھوں بھارت کی شکست

اشتہار

حیرت انگیز

برسٹل: آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نےبھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرسیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کےمطابق انگلینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے نکول بولٹن اور بیتھ مونی نے 227 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغازکیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 62 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی نمایاں بیٹسمینوں میں میگ لیننگ نے 76 اور پیری نے 60 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسری جانب بھارت کی اننگز کی خاص بات پونم روت کی عمدہ سنچری تھی، انہوں نے 11 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔ اس کےعلاوہ کپتان متالی راج نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنائے۔


متھالی راج نے نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا


واضح رہےکہ بھارتی ویمن ٹیم کی کپتان متھالی راج نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والی ویمنز کرکٹر کا عالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں