پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملے کے بعد ڈائریکٹوریٹ پر خواتین کی اسنیپ چیکنگ کیلئے خواتین سیکورٹی اہلکار تعینات کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق زرعی ڈائریکٹوریٹ پرحملے کے بعد سیکیو رٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، اسنیپ چیکنگ کیلئے خواتین اہلکار تعینات کردی گئیں۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین اہلکاروں کی تعیناتی سے خواتین سے پوچھ گچھ میں آسانی ہوگی، خواتین اہلکار وں کی تعیناتی فیز تھری چیک پوسٹ پرکی گئی ہے۔
ایس ایس پی آپرینشز کا کہنا ہے کہ زرعی ڈائریکٹوریٹ میں حملہ آور برقعہ پہن کر آئے تھے۔
مزید پڑھیں : پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گرد حملہ
یاد رہے کہ پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ پردہشت گردوں کے حملے میں 9 افراد شہید، 35 زخمی ہوگئے تھے جبکہ تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
ملے میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے پاس سے 3 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم، 2 آئی ای ڈیزبم، متعدد کلاشنکوف کے علاوہ دیگر دہشت گردی کا سامان برآمد کیا گیا تھا۔