ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے،وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے شروع میں مسائل ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری، شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسان خواب دیکھنے کے بعد اس کو پورا بھی کرسکتا ہے، انسان کو مشکل حالات میں بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، شروعات میں شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈنگ میں مشکلات تھیں، ایک اینٹ خریدنے سے اسپتال شروع کیا آج تیسرا بننے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے شروع میں مسائل ہوئے لیکن ہمت نہیں ہاری، مشکل وقت زندگی کا حصہ ہوتا ہے اس لیے ہمت کبھی ہارنی نہیں چاہیے۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ بچپن میں والد سے پیسے مانگتے ہوئے بھی شرم آتی تھی، بچپن میں والدہ زبردستی مجھے جیب خرچ دیا کرتی تھیں، شوکت خانم اسپتال کے لیے میں نے سب سے پیسے مانگے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کے لیے سب سے زیادہ عطیات خواتین نے دیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں