بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں گُھڑ سوار خواتین چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں خواتین کے گھڑ سواری کا شاندار مقابلہ ہوا جس میں سعودی عرب میں گھڑ سوار خواتین چھا گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول (اونٹ میلے) کے ساتویں ایڈیشن شہزادی نورہ عبدالرحمان دوڑ کے باقاعدہ آغاز سے قبل گھوڑوں اور اونٹوں پر سوار خواتین نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر سعودی خواتین نے لوک فنون کا بھی مظاہرہ کیا۔

فیسٹیول میں خواتین کا گھڑ سواری کا مقابلہ ہوا جس میں 12 بہادر خواتین نے حصہ لیا۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن لینے والی خاتون کو ارغوانی اسکارف کے انعام سے نوازا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں