اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

ویمنز ٹی20: پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے دوسرے ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقی خواتین کو شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے ہرادیا، پروٹیز ٹیم 182 رنز کے تعاقب میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی، 3 میچوں کی سیریزفی الحال 1-1 سے برابر ہوگئی ہے جبکہ فائنل مقابلہ جمعہ کو ہوگا۔

جنوبی افریقی ویمنز کی طرف سے سونے لیس کے 53 اور وولوارٹ کے 36 رنز رائیگاں گئے، ٹرائیون کے 30 اور انیکے کے 24 رنز بھی کام نہ آئے۔

- Advertisement -

اس سے قبل پاکستان نے ٹی20 انٹرنیشنل میں اپنا سب سے بڑاٹوٹل بنایا، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیل کر 4 وکٹوں پر181 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ علی 45 اور کپتان فاطمہ ثنا 37 رنز بناکر نمایاں رہیں، ندا ڈار نے 29 اور سدرہ امین نے 28 رنز اسکور کیے، منیبہ علی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

عالیہ ریاض نے آخر میں 7 گیندوں پر17 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جنوبی افریقی کی طرف سے ٹومی نے2، سونے لیس اور ڈرکسن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں