پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ویمنزٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

ویمنزٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 9 رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی ٹیم کو آخری اوور میں 14 رنز درکارت تھے تاہم آخری اوور میں چار وکٹیں گرنے کے باعث بھارتی خواتین کو آسٹریلیا کو ہرانے کا ارمان خواب رہ گیا، بھارتی ویمنز ٹیم 153 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹوں پر 142 رنز بناسکی۔

کپتان ہرمن پریت کور نے 54 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جو کہ رائیگاں گئی، دیپتی شرما 29 اور شفالی ورما 20 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

- Advertisement -

آسٹریلین ویمنز تیم کی طرف سے سوفی مولی نیکس اور انابیل سدرلینڈ 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں، میگن شوٹ اور ایشلی گارڈنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی ویمزن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے راؤنڈ میچ میں پہلے کھیل کر 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز اسکور کیے۔

گریس ہیرس41 رنزبناکر نمایاں بلےباز رہیں، ایلس پیری اور کپتان تاہیلا میک گرا نے 32،32 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا، رینوکا سنگھ اور دیپتی شرما نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں