ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

قومی ویمنز ٹیم تیسرے ون ڈے میں فتحیاب، سیریز1-2 سے جنوبی افریقہ کے نام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف تیسرامیچ 8 وکٹوں سے جیت لیا، سیریز دو ایک سے جنوبی افریقہ کے نام رہی۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں شکست دے کر پروٹیز کا کلین سوئپ کرنے کا خواب پورا نہ ہونے دیا۔ ہدف کے تعاقب میں سدرہ امین نے 68 اور بسمہ معروف نے 60 رنزکی نمایاں اننگزکھیلی۔

پاکستان نے 38 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ میچ جیتنے کے بعد آئی سی سی چیمپئن شپ ٹیبل پر پاکستان ویمنز ٹیم 12 پوائنٹس کےساتھ دوسری پوزیشن پر آگئی ہے۔

- Advertisement -

کراچی میں ہونے والے ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں مہمان ٹیم 185 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ شکست سے بچنے کے لیے میچ جیتنا لازمی تھا۔

پروٹیز کی جانب سے ناڈائن ڈی کلرک نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 60 رنز بنائے جب کہ ٹیزمن برٹس نے 32 رنز بنائے۔

سعدیہ اقبال، ناشرہ سندھو اور ندا ڈار نے2،2 جنوبی افریقی خواتین کو پویلین کی راد دکھائی۔ دانیہ بیگ، وحیدہ اختر اور عالیہ ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی تھی۔

اس سے قبل جنوبی افریقی ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں