ڈربی : آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ آج ڈربی میں کھیلا جائے گا۔گرین شرٹس کےلیے یہ میچ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستانی ٹیم ابتدائی دونوں میچوں میں جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو یہ میچ جیتنا ضروری ہوگا۔
ویمنز ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
یاد رہےکہ گذشتہ سال نئی دہلی میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بھارت کو دو رن کی تاریخی شکست سے دوچار کیا تھا۔
واضح رہےکہ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 18 جولائی، دوسرا 20 جولائی جبکہ فائنل 23 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں