نیوزی لینڈمیںمنعقدہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہونگے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی بھی مقابلہ ہو دونوں جانب جوش وخروش غضب کا ہوتا ہے اور جب بات ہو کرکٹ کی تو یہ جوش وجذبہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے، میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی کپتانوں کی باہمی ملاقات کی ہے۔
میچ سے ایک روز قبل پاکستانی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور بھارتی کپتان متالی راج نے ملاقات کی جس کی تصاویر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز ٹویٹ بھی کیں۔
India and Pakistan captains meet each other before the big match tomorrow in the ICC Women's World Cup 2022!#CricksLab #CricketTwitter #INDvPAK #CWC22 #India #Pakistan pic.twitter.com/tgoluRRWhU
— CricksLab (@CricksLab) March 5, 2022
ان تصاویر میں دونوں کپتان آپس میں گھلی ملی ہوئی ہیں اور ایک دوسرے سے بات چیت کرتی نظر آرہی ہیں، دونوں ممالک میں اس میچ کے حوالے سے جوش وخروش میں بے شک جنگ کی سی کیفیت ہو لیکن دونوں کپتان ہی اس میچ کو صرف ایک میچ مان رہی ہیں اور فتح کے ساتھ ٹورنامنٹ کی شروعات کرنے کے لیے پرامید ہیں۔
پاکستان اور بھارت اب تک اس ٹورنامنٹ کی ٹرافی نہیں اٹھا سکی ہیں تاہم بھارت 2005 اور 2017 میں رنر اپ ضرور رہا ہے۔
بھارتی کپتان متالی راج اور فاسٹ بولر جھولن گوسوامی اپنا آخری عالمی کپ کھیل رہی ہیں۔