منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

زخموں سے بہتے خون کو فوری روکنے کی سرنج تیار

اشتہار

حیرت انگیز

حادثات میں زخمی ہونے والے اکثر افراد اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوجاتے ہیں تاہم اب امریکی ماہرین نے تحقیق کے بعد ایسی سرنج تیار کی ہے جس کے ذریعے بہتے ہوئے خون کو فوری طور پر روکا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سرنج  میں موجود ایکس اسٹیٹ اسپنچ موجود ہے جو گہرے زخم سے بہنے والے خون کو صرف 20 سیکنڈ کے اندر روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس سرنج کو خون والے حصے پر لگا نے سے اسپنچ خون سے ملتے ہی پھول کر اپنے اصل حجم سے 20 فیصد بڑے ہوکر خون کو روکنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

m

زخم والے حصے پر لگانے سے سرنج میں موجود اسپنچ جسم کے اندر چلے جاتے ہیں، ذرات کو مریض کے جسم سے واپس باہر نکالنے کے لیے  ان پر خاص نشان موجود ہیں جن کی ایکسرے میں آسانی سے نشاندہی ہوجاتی  ہے۔

امریکی ماہرین نے گاڑیوں کے پنکچر کو ٹھیک کرنے کے لیے استعمال ہونے والے طریقے سے متاثر ہوکر یہ سرنج بنائی ہے، جس کے ذریعے خون بہنے کے عمل کو فوری طور روکا جاسکتا ہے مگر اس کا زخم صحیح ہونے سے کوئی تعلق نہیں۔

ابتدائی مرحلے میں اس سرنج کو خاص طور پر جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں کے لیے تیار کیا گیا تھا تاکہ گولی لگنے کی صورت میں بہتے ہوئے خون کو فوری طور پر روک کر جان بچائی جاسکے  تاہم اب یہ عام افراد کے استعمال کے لیے مارکیٹ میں ’’ایکس اسٹیٹ تھرٹی‘‘ کے نام سے دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے بھی اس کے کارآمد ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں