لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ پی آئی سی پر حملے کرنے والے کسی وکیل کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وکلاکاپی آئی سی پرحملہ وحشیانہ ہے جنگوں میں بھی اسپتالوں پرحملہ نہیں ہوتا، پی آئی سی پرحملہ کرکےوکلانےبدترین مثال قائم کی ہے۔
وزیر صحت نے بتایا کہ حملے میں ملوث 34 وکلا کو ابتک گرفتار کیا جاچکا ہے جب کہ فوٹیج دیکھ کرحملےمیں ملوث وکلا کے خلاف کارروائی کریں گے۔
No where in the world is there any precedence of attacks on medical facilities even in wars.
This government will not spare them. The footage clearly shows all those involved. The crime is heinous. 34 involved in violence have already been arrested.— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) December 11, 2019
انہوں نے کہا کہ پی آئی سی پرحملہ کر کے وکلانےبدترین مثال قائم کی ہے، ان حملہ آوروں کے خلاف دفعہ 302 کے تحت قتل کی ایف آئی آر کی جائےگی۔
صوبائی وزیر صحت نے یقین دلایا کہ حکومت اپنےڈاکٹرز کو کسی صورت تنہانہیں چھوڑے گی۔
قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشد نے پی آئی سی واقعے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق تھی۔