تخلیق کار ذہن ہر چیز میں کوئی نہ کوئی انوکھا پہلو دیکھتا ہے، اسی طرح فنکار بھی کسی بھی عام سی شے کو ایک خوبصورت فن پارے میں بدل سکتا ہے۔
یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایسی ہی ایک فنکارہ نے روئی کے معمولی سے ٹکڑوں سے ننھے ننھے مجسمے بنا دیے ہیں۔
یہ آرٹسٹ روئی سے پھل اور سبزیاں بناتی ہیں اور ان کے ذریعے محبت کا پیغام دیتی ہیں۔
ہنا نامی اس آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ دنیا کو محبت، دوستی اور مثبت پیغام دینے کی ضرورت ہے اور ان کا آرٹ اسی کو فروغ دیتا ہے۔
آئیں آپ بھی ان کا بنایا ہوا آرٹ دیکھ کر لطف اندوز ہوں۔