تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

’اماراتی‘ لفظ درحقیقت کن زبانوں سے نکلا؟

متحدہ عرب امارات کی اپنی تاریخ اور   ثقافت ہے مگر ماہرین کے مطابق امارات میں 16 صدی کے اوائل میں بڑی تبدیلی ہوئیں جو پرتگالی سلطنت ، بھارت اور خلیجی ممالک سے لی گئی۔

متحدہ عرب امارات کو وجود میں آئے 48 برس ہوچکے مگر کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل برطانوی شہزادی نے یو اے ای کو دریافت کیا اور پھر برطانیہ نے اسی راستے سے بھارت ، یورپی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کی۔

گلف نیوز پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وجود میں آنے کے بعد یہاں کے شہریوں کو دنیا بھر میں ’اماراتی‘ کے نام سے پہچان ملی، تاریخ دان بتاتے ہیں یہ کہ لفظ مختلف زبانوں کی مدد سے وجود میں آیا اور آج رائج ہے۔

متحدہ عرب امارات کے محکمہ ثقافت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں استعمال ہونے والے بہت سارے الفاظ جیسے قہوا (کافی) خالص عربی زبان کا لفظ ہے مگر اماراتی لفظ تین زبانوں کو ملا کر وجود میں آیا۔

اماراتی لفظ کیسے سامنے آیا؟

متحدہ عرب امارات کی تاریخ بتاتی ہے کہ 1960 میں جب شہریوں نے تجارت کی غرض سے پاکستان، مصر، عراق اور ترکی سمیت دیگر ممالک کے شہروں کا رخ کیا تو انہیں وہاں پر ’اماراتی‘ سے مخاطب کیا گیا، جیسے پاکستان کے شہری کو پاکستانی، بھارت کے شہری کو پاکستانی کہا جاتا تھا۔

کون سی تین زبانوں سے مل کر لفظ وجود میں آیا؟

متحدہ عرب امارات سمیت دنیا بھر کے بیشتر لوگ ’اماراتی‘ کو عربی زبان کا لفظ سمجھتے ہیں جبکہ یہ انگریزی ، اردو اور فارسی سے نکلا اور وجود میں آیا۔

Comments

- Advertisement -