منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کے فیز ٹو کی تعمیر کا آغاز آئندہ ماہ سے متوقع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کے فیز ٹو کی تعمیر کا آغاز آئندہ ماہ سے متوقع ہے، فیز ٹو میں ایم اے جناح روڈ کیپری سینما سے صابری نہاری تک مشترکہ کوریڈور بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کےفیز ٹو کا آغاز ہونے جارہا ہے ، 2500ملین کی لاگت سے گرین لائن میٹروبس کا مشکل ٹریک تعمیر ہوگا۔

ایم اے جناح روڈ کیپری سینما سے صابری نہاری تک مشترکہ کوریڈور بنے گا، بی آر ٹی کامن کوریڈور منصوبے پر 2500ملین روپے لاگت آئے گی ، 3کلومیٹر سے زائد ٹریک پر میٹرو بسوں کا ٹریک اور متبادل سڑک بھی تعمیر ہوگی۔

ایم اے جناح روڈ پر بی آر ٹی فیز ٹو کی تعمیر کا آغاز آئندہ ماہ سے متوقع ہے، بی آر ٹی فیز ٹو کے آغاز پر ایم اے جناح روڈ کو دوبارہ بند کیا جائے گا جبکہ نمائش چورنگی پرمیٹرو بس انڈر پاس اور کوریڈور کی تعمیر آئندہ ماہ مکمل ہوگی۔

سندھ حکومت گرین لائن بی آر ٹی کامن کوریڈور کی تعمیر میں مالیاتی شیئر دے گی ، سندھ کابینہ گرین لائن بی آر ٹی کامن کوریڈور کے معاملے کا جائزہ لے گی اور وفاق کا ذیلی ادارہ ایس آئی ڈی سی ایل گرین لائن میٹرو فیزٹوکی تعمیر کی نگرانی کرے گا۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو بس منصوبے کے لیے 80 بسوں کی خریداری کا انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا تھا ، جس کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں میٹرو بس چلنے کی امید نظر آنے لگی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے گرین لائن میٹرو منصوبے کےلیے بسوں کی خریداری، آئی ٹی ایس کی تنیصب کے لیے بھی فنڈز مختص کردئیے ہیں، ٹیندرنگ کا مرحلہ تین ماہ میں مکمل ہوگا ، جس کے بعد بولی میں کامیاب ہونے والے ادارے سےچھ سے آٹھ ماہ میں میٹرو بسیں درآمد کی جائیں گی۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں