تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عجمان: پرفیوم کے گودام میں آتشزدگی، ملازم ہلاک 4 زخمی

ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں پرفیوم کے گودام میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ملازم ہلاک چار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کے الجرف انڈسٹریل ایریا میں واقع پرفیوم کے گودام میں ہفتے کی رات اچانک ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں گودام میں کام کرنے والا ایک ملازم ہلاک ہوگیا۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ خوفناک آتشزدگی میں ہلاک ہونے والے شخص کا تعلق مصر ہے جو دھواں بھرنے کے باعث ہلاک ہوا ہے، مذکورہ شخص شیخ خلیفہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن رستے میں ہی دم توڑ گیا۔

عجمان کی سول ڈیفنس کے ڈیوٹی افسر لیفٹیننٹ جمال حسن جمیل کا کہنا تھا کہ الجرف انڈسٹریل ایریا میں آتشزدگی سے متاثر ہونے والے گودام میں ہولناک آتشزدگی کے باعث وسیع پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گودام میں بڑی تعداد میں آتشگیر مادہ موجود ہے جس کے باعث فائر فائیٹر عملے کو آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم ہنگامی خدمات انجام دینے والا عملہ مسلسل آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

لیفٹیننٹ جمال حسن جمیل کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دیگر متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جن کی حالت خطرے سے باہر ہے، چاروں زخمیوں کا تعلق افریقہ سے ہے۔

مزید پڑھیں : اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

عجمان سول ڈیفنس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ واقعہ آج دوپہر 12 بجے کے قریب لگی تھی۔

اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ گودام میں بھڑکنے والی آگ نے اندر رکھا سارا سامان جلا کر راکھ کردیا۔

Comments

- Advertisement -