منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

ملازم کو ’دودھ کے ٹب‘ میں نہانا مہنگا پڑ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: ترکی کے ڈیری پلانٹ میں ملازم کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے دودھ کے ٹب میں نہانا مہنگا پڑ گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے مرکزی اناطولین خطے کے اہم شہر قونیہ میں قائم ڈیری پلانٹ میں ملازم کی دودھ کے ٹب میں نہانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد مذکورہ پلانٹ کو بند کردیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے ملازم دودھ کے ٹب میں نہا رہا ہے، اور پیالا دودھ سے بھر کر اسے اپنے اوپر ڈال رہا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں موجود ملازم ایمری سیئر اور ٹک ٹاک پر کلپ شیئر کرنے والے اوور تورگت دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایمری سیئر کا کہنا تھا میں چار سال سے یہاں ملازمت کررہا ہوں، تورگت میرے پاس آیا اور کہا کہ جراثیم کش بوائلر میں جاکر ویڈیو بناتے ہیں، پہلے میں نے انکار کیا لیکن اس کے بار بار اصرار پر میں راضی ہوگیا۔

دوسری جانب ویڈیو بنانے والے اوور تورگت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اس نے دودھ سے غسل نہیں کیا، اس نے دودھ سے ملے جراثیم کش بوائلر میں نہایا تھا۔

’اسی دن میں نے ویڈیو کو ٹک ٹاک پر شیئر کردی مگر میں نے تقریباً ایک منٹ میں ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، جب پولیس نے مجھے فون کیا تو مجھے احساس ہوا کہ ویڈیو پھیل گئی ہے۔

پراسیکیوٹر کے دفتر کی تحقیقات میں ماہرین سے رپورٹ لی جائے گی کہ بوائلر میں دودھ تھا یا کوئی جراثیم کش محلول۔ تفتیش ابھی جاری ہے۔

ان دونوں ملازمین کے خلاف ترک تعزیرات کوڈ (ٹی سی کے) کے آرٹیکل 185 کے تحت کارروائی کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں