جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

محنت کش کو بیس برسوں کی محنت کا صلہ مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی محنت کش سشیل شکلا کو بیس سال کی محنت کا بھرپور صلہ ہیروں کی کان سے ایک بڑا ہیرا ملنے کی صورت میں مل گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع پنا میں کشور گنج کے رہائشی سشیل شکلا کو چھبیس اعشاریہ گیارہ قیراط کا ہیرا ملا ہے جس کی قیمت کا اندازہ ایک کروڑ بھارتی روپے سے زائد لگایا جارہا ہے۔

متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سشیل شکلا نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اور اس کا خاندان گزشتہ بیس برسوں سے ہیروں کی کان کنی کا کام کرتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ انہیں ایک بڑا ہیرا ملا ہے۔

سشیل کو جس کان سے ہیرا ملا ہے وہ اس نے اپنے پانچ ساتھیوں کے ساتھ مل کر لیز پر لی ہوئی ہے جہاں قسمت نے  یاوری کی اور اسے ایک بڑا ہیرا ملا ہے۔

سشیل ہیرے سے حاصل ہونے والی رقم سے ذاتی کاروبار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

قیمتی پتھروں سے متعلق محکمے کے افسر روی پٹیل نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ سشیل کو جو ہیرا ملا ہے اس کی قیمت نیلامی میں ایک کروڑ بیس لاکھ بھارتی روپے لگ سکتی ہے۔

روی کے مطابق یہ قیمتی پتھر دو دنوں میں نیلامی کے لیے پیش کردیا جائے گا اور سرکاری رائلٹی اور ٹیکسز کی کٹوتی کے بعد باقی رقم کان کن سشیل کو دے دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ضلع مدھیہ پردیش ریاست کے دارالحکومت بھوپال سے تین سو اسی کلومیٹر دور واقع ہے اور ایک اندازے کے مطابق پنا ضلع میں بارہ لاکھ قیراط کے قیمتی ہیروں کے ذخائر موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں