جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

خاتون کی انگوٹھی ڈھونڈے کیلئے خاکروبوں کی پوری ٹیم تعینات، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے ایک قصبے نیو ہیمپشائر میں خاتون کی انگوٹی ڈھونڈنے کے لیے کچرا اٹھانے والی گاڑی سمیت خاکروبوں کی پوری ٹیم تعینات کردی گئی۔

نیو ہیمپشائر کے ایک شخص کیون بٹلر نے غلطی سے اپنی بیوی کی شادی کی انگوٹھی کو کوڑے دان میں پھینک دیا یاد آنے کے بعد اس نے خاکروبوں کی مدد سے انہیں دوبارہ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گیا۔

کیون بٹلر نے بتایا کہ جب میں نے اپنا ٹیشو مقامی کوڑے دان میں پھینکا تو مجھے احساس ہوا کہ اس میں تو میری بیوی کی انگوٹھی تھی جسے دھونے کے بعد خشک کرنے کے لیے میں نے اس ٹیشو میں رکھا تھا۔

اس شخص کا کہنا تھا کہ میں نے احتیاطی طور پر اپنے اردگرد دیکھا کہ شاید کہی انگوٹھی گر گئی ہو، لیکن جب مجھے انگوٹھی کہی نہیں ملی تو میں کوڑے دان کے اسٹیشن سروس ڈائیریکٹر کو اس احوال سے آگاہ کیا۔

سروس ڈائیریکٹر نے اپنی ٹیم کی نگرانی میں کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لیا تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ اس نے ٹیشو کس طرف پھینکا ہے، کیوںکہ کوڑے کا ڈبہ 20 ٹن کا تھا جس میں ایک انگوٹھی ڈھونڈا آسان ٹاسک نہیں تھا۔

سروس ڈائیریکٹر نے بتایا کہ فوٹیج کی مدد سے ہم نے انگوٹھی کو ڈھونڈنا شروع کیا اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد کوڑے کے ایک تھیلے سے ٹیشو کے اندر ہمیں وہ انگوٹھی مل گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیوی کی انگوٹھی ملنے کے بعد کیون بٹلر کس طرح خوشی سے مدد کرنے والے خاکروبوں کو گلے لگا لیتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں