شادی کی انگھوٹھی اکثر خواتین کے لیے کافی اہمیت رکھتی ہے، مگر جب وہ ٹنوں کچرے میں کھو جائے تو اسے ڈھونڈ نکالنا ایک معجزہ ہی ہوسکتا ہے۔
نیو ہیمپشائر میں سینی ٹیشن ورکرز (کچرا اٹھانے والے کارکن) نے ایک خاتون کی گمشدہ شادی کی انگوٹھی کو تلاش کرنے کے لیے 20 ٹن کے قریب کچرے کو کھود ڈالا۔
ونڈھم جنرل سروسز کے ڈائریکٹر ڈینس سینی بالڈی نے بتایا کہ انھیں ٹاؤن سلیکٹ مین کا فون آیا جس نے بتایا کہ ایک خاتوں کی شادی کی انگھوٹھی غلطی سے کوڑے دان میں چلی گئی اور انھوں نے وہ کچرا پھینک دیا ہے۔
سینی بالڈی کے مطابق خاتون نے بتایا کہ رنگ ایک بیگ میں ہے جسے کے بعد انھوں نے مانیٹرنگ کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لیا تاکہ عورت کے کوڑے دان کے مقام کی نشاندہی ہو سکے۔
انھوں نے کہا ک میں جانتا تھا کہ کچرے کا پہلا اسکوپ کہاں گیا ہوگا، جب ٹیم نے کچرے کے ڈھیر سے مذکوہ بیگ ڈھونڈنے کی کوشش کی تو انھیں صحیح بیگ تک پہنچنے کے لیے 12 فٹ کچرے کو کھودنا پڑا۔
اس تلاش میں تقریباً 2 گھنٹے لگے اور 20 ٹن کے قریب کچرا ہٹنا پڑ تب کہیں جا کر شادی کی انگوٹھی ملی۔
سینڈی بالڈی نے کہا کہ میں نے انگوٹھی کو صاف کیا اور خاتون کو بلا کر واپس کردیا، بدھ کو ان کا دل ٹوٹ گیا تھا جب کہ جمعہ کو وہ مجھے بہت زیادہ پرجوش دکھائی دیں۔
ونڈھم جنرل سروسز ڈائریکٹر نے بتایا کہ دو سالوں میں یہ تیسری بار ہے جب ان کی ٹیم نے گمشدہ شادی کی انگوٹھی کو تلاش کرنے کے لیے ٹرانسفر اسٹیشن پر کچرے کو کھودا ہے۔