منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

کھانا فراہم نہ کرنے پر خواتین نے ریسٹورنٹ کے عملے پر گولیاں چلا دیں

اشتہار

حیرت انگیز

اوکلا: امریکا میں لاک ڈاؤن کے باعث ڈائنگ پر پابندی کی وجہ سے کھانا نہ دینے پر خواتین نے معروف فاسٹ فوڈ چین کے ملازمین پر گولیاں چلا دیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست اوکلا کے میٹروپولیٹن شہر اوکلاہوما سٹی میں واقع انٹرنیشنل فوڈ چین کی ایک برانچ میں پیش آیا جہاں دو مشبتہ خواتین نے مشتعل ہو کر ملازمین پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساڑھے چھ بجے کے قریب دو خواتین فاسٹ فوڈ چین میں داخل ہوئیں اور انہیں توقع تھی کہ ٹیبل پر انہیں مطلوبہ کھانا میسر آجائے گا۔

پولیس کے مطابق ایک ملازم نے خواتین کو بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈائنگ پر پابندی عائد ہے لہذا وہ انہیں یہاں کچھ بھی فراہم نہیں کر سکتے، ملازم کی بات پر خواتین اور عملے میں بحث ہوگئی اور تلخ کلامی بڑھتے بڑھتے قاتلانہ حملے تک جا پہنچی۔

پولیس نے بتایا کہ خواتین میں سے ایک نے بیگ سے پستول نکالی اور عملے پر گولیاں چلادیں جس میں ایک نوجوان کو دائیں اور دوسرے کو بائیں کندھے پر گولی لگی جب کہ ایک تیسری ملازمہ بھی زخمی ہوئی۔

فائرنگ کے بعد سیاہ فام خواتین نے فرار ہونے کی کوشش کی جنہیں پکڑ لیا گیا، اس میں سے ایک نے گردن پر ٹیٹو بنا رکھا تھا اور دونوں نے بیگز پہن رکھے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں