ممبئی: مشہور بھارتی فلم ساز ہنسل مہتا نے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔
ہنسل مہتا نے کنگنا رناوت کے ساتھ 2017 میں بننے والی فلم ”سمرن“ میں کام کیا۔ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جس میں سندیپ نام شخص جوا میں اپنی ساری دولت ہار جاتا ہے اور پھر ایک بینک کو لوٹتا ہے۔
ہنسل مہتا نے اس سے قبل فلم کو اپنانے سے انکار کیا تھا۔ فلم کی مصنف اپوروا اسرانی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ہنسل مہتا کے چھوڑ جانے کے بعد کنگنا رناوت نے اس فلم میں بطور ہدایت کار بھی کام کیا تھا۔
اپنے حالیہ انٹرویو میں فلم ساز ہنسل مہتا کنگنا رناوت کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شیئر کیا اور کہا کہ اداکارہ کے ساتھ کام کرنا اپنی سب سے بڑی غلطی سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کنگنا رناوت نے فلم پر قبضہ کرلیا تھا تاہم اس میں ترمیم نہیں کر سکی کیوں کہ ان کے پاس کوئی مواد نہیں تھا جو تبدیل کیا جاتا۔