جمعرات, مئی 1, 2025
اشتہار

انسداد بدعنوانی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

آج دنیا بھر میں انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں 9 دسمبر کو انسداد بدعنوانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد معاشرے پر کرپشن کے برے اثرات اور ان کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

اس ضمن میں پہلا ورلڈ اینٹی کرپشن ڈے 9 دسمبر 2004ء کومیکسیکو میں منایا گیا جو کہ اب ہرسال کرپشن کے خلاف جنگ کے عزم کی ازسرنو تجدید کے ساتھ دنیا بھر میں منایا جاتا ہے ۔

اس دن کو منانے کا مقصد عالمی معاشرے کو کرپشن سے پاک کرنے کے عزم کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ ایسے اقدامات بھی اُٹھانا ہے، جس سے کرپشن کی مکمل روک تھام ہو سکے۔

سیاسی رہنماؤں کے پیغامات

انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلی محمود خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بدعنوانی معاشرتی برائی ہے جو قومی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے، کیونکہ بلاتفریق احتساب کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی نہیں کر سکتی۔

معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے 22 سالہ جدوجہد کرپشن فری پاکستان کیلئےکی، ن لیگ اور پی پی کی کرپشن ایک دن منانےسےختم نہیں ہوسکتی، پاکستان میں کرپشن ڈے کو ہر روز منانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار طاقتور طبقہ قانون کے سامنےجوابدہ ہوا، عمران خان نےکرپٹ عناصراحتساب کےکٹہرےمیں لاکھڑےکئے، قانون نافذکرنیوالےاداروں کوسیاسی مداخلت سےپاک کرنااولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بد عنوانی کی روک تھام کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بدعنوانی ایک سماجی ظلم اوربہت بڑی معاشرتی برائی ہے،کرپشن کرناعوام کےحقوق پرڈاکہ ڈالنےکےمترادف ہے، نئےپاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت نےہر شعبہ میں شفافیت کویقینی بنانےکا تہیہ کیاہوا ہے، ماضی میں ہونےوالی بےحساب کرپشن نےملک کابیڑاغرق کیا،
مگرمچھوں کوقانون کی گرفت میں لایا گیا، اینٹی کرپشن کو آزاد ادارہ بنایا ہےجس سےادارےمیں بےپناہ بہتری آئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں