جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کورونا کیخلاف جنگ ، عالمی بینک پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عالمی بینک پاکستان کو 50کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، رقم صحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی، کمزور طبقے کی مدد کیلئے استعمال ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرکی منظوری دے دی گئی ، اعلامیہ میں کہا گیا فنڈزکی منظوری عالمی بینک کےبورڈنےدی، فنڈزصحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی،کمزورطبقےکی مددکیلئے ہوں گے اور رقم کوروناکےمنفی اثرات کو محدود رکھنے کیلئے بھی استعمال ہوگی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ کے آغاز میں عالمی بینک کی جانب سے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کیلئے20کروڑڈالرپیکج کااعلان کیا گیا تھا، اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ رقم نیشنل ہیلتھ کئیرسسٹم کومضبوط بنانےاورسماجی معاشی مسائل کوکم کرنےاوراسکولوں کی بندش کےباعث تعلیمی سرگرمیوں کوریموٹلی جاری رکھنےکیلئےخرچ کی جائےگی۔

پاکستان کو یہ رقم عالمی بینک کے فاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کےتحت دی گئی ہے،10کروڑ ڈالرعالمی بینک کےفاسٹ ٹریک سپورٹ پروگرام کے تحت دیئے جائیں گے، تین کروڑاسی لاکھ ڈالرموجودہ منصوبوں سےنکال کراس رقم میں شامل کئے گئے ہیں، یہ رقم میڈیکل ایکوپمنٹ کی خریداری کیلئےاستعمال ہوں گے۔

اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دی تھی، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کےلئے دی گئی، عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے، داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں