ہفتہ, مارچ 1, 2025
اشتہار

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں معاشی استحکام کے حوالے سے اچھی خبر سنا دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ورلڈ بینک کے پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام مضبوط ہوتا جا رہا ہے، آئندہ 10 سال میں پاکستان کے لیے کم از کم 20 ارب ڈالر کی فنڈنگ مختص ہے۔

اپنے بیان میں کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک نے کہا کہ یہ معاشی استحکام دس سالہ معاہدے کے لیے مناسب وقت ہے، یہ منصوبہ پاکستان کو 20 ارب ڈالر ترقیاتی قرض دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

انھوں نے کہا پاکستان کے ساتھ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا، سال 2026 کے بعد سے یہ فنڈنگ کلین انرجی اور کلائمیٹ رزیلینس کے لیے دی جائے گی۔

ناجی بینہسین کا کہنا تھا کہ یہ ورلڈ بینک اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کا اہم لمحہ ہے، اس وقت پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان میں طویل مدتی ترقی کے لیے نئے مقاصد اور منصوبے ہیں، جو عالمی بینک کی ترجیحات سے بالکل ہم آہنگ ہیں۔

انھوں نے کہا اس منصوبے کے تحت پاکستان میں سالانہ کم از کم 2 ارب ڈالر کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، عالمی بینک کی جانب سے آئندہ 10 سال کے دوران غربت میں کمی، سماجی تحفظ، ماحولیات اثرات کے نقصانات کم کرنے والے پراجیکٹس کے لیے فنڈنگ دستیاب ہوگی۔

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں