بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں اضافہ، عالمی بینک کا تحفظات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : حکومت پاکستان کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باوجود پاور سیکٹر کے گردشی قرض بڑھ گئے، جس پر ورلڈ بینک نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافے پر تحفظات کو اظہار کردیا، بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باوجود سرکلرڈیٹ میں اضافہ ہوا۔

ورلڈ بینک نے بتایا کہ گزشتہ 6 سال میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 1241 ارب کا اضافہ ہوا، مالی سال 2019 سے2021 تک پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں تیزی سےاضافہ ہوا اور یہ 1128 ارب روپے بڑھ گئے۔

- Advertisement -

ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ سال 2022 سے 24 کے دوران گردشی قرض میں اضافہ میں کمی ہوئی تاہم اس دوران گردشی قرض میں صرف ایک سو تیرہ ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

مالی سال 2024 میں پاکستان کے پاورسیکٹر کے گردشی قرض کا حجم 2393 ارب روپےتک پہنچ گیا جبکہ مالی سال 2018 میں یہ 1152 ارب روپےتھا، جو مالی 2019 میں 1612 ارب، 2020 میں 2150 ارب، 2021 میں 2280 ارب، 2022 میں 2253 ارب اور 2023 میں 2310 ارب روپے تھا۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں