پشاور: کورونا وائرس کے جدوجہد میں عالمی بینک کی جانب سے خیبرپختونخواحکومت کو 44 وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے تمام ممالک اس وقت وینٹی لیٹرز کی قلت کا شکار ہیں، عالمی بینک نے 44 وینٹی لیٹر خیبرپختونخواحکومت کے حوالے کردیئے، وینٹی لیٹرحکومت کی درخواست پر دیے گئے۔
عالمی بینک کی جانب سے دیئے گئے جدید وینٹی لیٹرز ایمبولنسسز اور ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیا جاسکیں گے۔
خیبر پختونخوا کو عالمی بینک کی جانب سے 120 وینٹی لیٹرز اور 2 لاکھ 10 ہزار ماسک دیےجائیں گے ، وینٹی لیٹر ملنے سے کوروناکےعلاج کے سلسلے میں بہتری آئے گی۔
اس کے علاوہ ڈاکٹروں اور مریضوں دونوں کےلیےحفاظتی کٹس بھی سامان میں شامل ہیں
خیال رہے کہ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2039 ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد26 ہوگئی ہے۔
آزاد کشمیر میں6، بلوچستان158، گلگت بلتستان184، اسلام آباد54، خیبر پختونخوا253، پنجاب708 اور سندھ میں 676 کورونا وائرس کے مریض رپورٹ پوئے ہیں۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب ایک مریض کی ہلاکت ہوئی اور 1436 نئے ٹیسٹ کیے گئے۔