عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی شرح بہتر ہونے سے معیشت میں بہتری آئی ہے، مہنگائی کی شرح کم ہونے سے شرح سود میں کمی ہوئی۔
پاکستان کی معیشت پر عالمی سرمایہ کاری اعتماد بحال ہوا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد تھی۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت اسٹرکچرل اصلاحات میں تاخیر کی متحمل نہیں ہوسکتی، پاکستان پر قرضوں کا بڑھتا بوجھ سب سے بڑا چیلنج ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی تجارت کے غیر یقینی حالات پاکستان کی معیشت کے لیے چیلنج ہیں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بھی معیشت کے لیے چیلنج ہیں۔
عالمی بینک کے مطابق ڈیجیٹل معیشت میں نئی راہیں تلاش کرنا خوش آئند ہے، توقع ہے کہ آئندہ مالی سال پاکستان کی ترقی کی شرح 3.1 فیصد ہوگی۔
پورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2027 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 3.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔