واشنگٹن : عالمی بینک نے پاکستان کیلئےبجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ پاکستان کو روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے بجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ، جس کے بعد پاکستان کیلئےپچاس کروڑڈالر دیئے جانے کاامکان ہے، ان فنڈزکی منظوری آئندہ سال مارچ تک متوقع ہے۔
عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کو بے روزگاری میں کمی کیلئے مؤثراقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان میں بےروزگاری کی شرح چھ فیصد ہے اورکوائلٹی آف ایمپلائمنٹ بھی اچھی نہیں، پاکستانی آبادی کابڑاحصہ چھوٹے کاروبار سے وابستہ ہیں۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا عالمی بینک کی پاکستان کیلئےبجٹری سپورٹ دوبارہ شروع کرنے کی منظوری معیشت میں بہتری کےباعث دی گئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک اورعالمی بینک نے2017 میں بجٹری سپورٹ بند کردی تھی، بجٹری سپورٹ بند کرنےکی وجہ اس وقت معیشت کودرپش مسائل تھے۔
The World Bank has restored Budgetary Support to Pakistan on account of strengthening of economic stability. Both ADB and WB had suspended budgetary support to Pakistan during 2017 due to rising macroeconomic imbalances that had arisen in the economy at that time.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) November 22, 2019
یاد رہے عالمی بینک کی ڈوئنگ بزنس رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتری آگئی تھی اور رپورٹ میں درجہ ایک سوآٹھ ہوگیا ، گزشتہ سال پاکستان کانمبرایک سو چھتیس تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان نے ایز آد ڈوئنگ بزنس کے جن 6 اہم شعبوں میں نمایاں اصلاحات کیں ، ان میں کاروبار شروع کرنا، کنسٹرکشن پرمٹس، بجلی کنیکشنز، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی شامل ہے، حکومت نے اصلاحات کیلئے میں نیشنل سیکرٹریٹ بنایا ہے، اور وزیر کی زیر نگرانی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ، یہ اقداما ت اصلاحات کو علمی جامہ پہنانے کی لگن کے عکاس ہیں۔