پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

عالمی بینک کے پاکستان کیساتھ 1150 ملین ڈالر کے معاہدے

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی بینک کے پاکستان کے ساتھ 1150 ملین ڈالر کے 2 مالیاتی معاہدے طے پا گئے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈبینک اور پاکستان کے مابین مالیاتی معاہدوں پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیراعظم عمران خان بھی موجود تھے۔

معاہدے کے تحت حاصل ہونے والی رقم خیبرپختونخوا میں پن بجلی اور توانائی کی ترقی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے انخلا پرخرچ ہوگی۔

ہائیڈرو پاور، قابل تجدیدتوانائی ترقی پر450 ملین ڈالرمختص کئے جائیں گے۔ 88 میگاواٹ جبرال کالام ہائیڈرو پاورپروجیکٹ کی تعمیر میں مدد ملے گی۔

157 میگاواٹ پیداوار کا مدیان ہائیڈرو پاور پروجیکٹ بھی تعمیر ہو گا۔ خیبرپختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کوعالمی معیارکا ادارہ بنے گا۔

ڈی اے ایس یوہائیڈرو پاور فیزون منصوبے کیلئے700 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔نئےمنصوبوں سےبجلی کےانخلا میں بھی سہولت ملے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں