تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں پاکستان کے 2 کھلاڑی بھی شامل

سابق آسٹریلوی بیٹسمین ٹام موڈی نے دنیائے کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈرز میں دو پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کر لیا۔

آسٹریلیا کے نامور بیٹسمین نے 1992 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان عمران خان کو ٹیسٹ اور جارح مزاج شاہد خان آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار کیا ہے۔

54 سالہ کھلاڑی نے عمران خان کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر سر گیرے سوبرس اور جنوبی افریقی لیجنڈ جیک کیلس کو بھی ٹیسٹ کے بہترین آل راؤنڈرز قرار دیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کون پہلے اور دوسرے نمبر پر ہونا چاہیے؟ اس بارے میں کہنا بہت مشکل ہے کیونکہ سر گیرے سوبرس اور کیلس کمال کے پلیئرز تھے ان میں سے کسی ایک کو پہلا اور نمبر دینا ناممکن ہے۔

موڈی نے عمران خان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں سابق آل راؤنڈر کا سامنا کرچکا ہوں وہ شاندار بولر تھے، کیریئر کے اختتام پر ان کی بولنگ رفتار میں کمی آئی تھی لیکن لوگوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز پر وہ تیز ترین بولر تھے۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بیٹسمین اینڈرے رسل، شین واٹسن اور شاہد خان آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کے بہترین آل راؤنڈرز قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کے 12 سے 14 سال کے دوران بطور آل راؤنڈر کوئی کمی نہیں آئی بلکہ وہ وقت کے ساتھ ساتھ میچ ونر بنتے گئے، بولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں انہوں نے میچ جتوائے۔

Comments

- Advertisement -