اشتہار

مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل تعمیر،2017 میں عوام کیلئے کھول دیا جائےگا

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں دنیا کا سب سے بڑا اور عظیم الشان ہوٹل تعمیر کیا جا رہا ہے، جو 2017 میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، اس ہوٹل کو ابراج کدائی کا نام دیا گیا ہے ۔

hotel-11

 

- Advertisement -

یہ ہوٹل 14 لاکھ اسکوائر میٹرز پر پھیلا ہوا ہوگا، جس میں 10 ہزار کمرے، 70 ریسٹورنٹس، ایک بڑا شاپنگ مال اور پرتعیش بال روم ہوگا، اس ہوٹل کی تعمیر پر سعودی حکومت کی جانب سے 3.5 ارب ڈالرز (تین کھرب 65 ارب پاکستانی روپوں سے زائد) خرچ کیے جائیں گے، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ ہوٹل دوہزار سترہ میں مکمل ہو جائیں گا۔

hotel 12

hotel-4

اس کا ڈیزائن ایک بین الاقوامی کمپنی دارالاہندسہ نے تیار کیا جبکہ ہوٹل کی تعمیر کے لیے سرمایہ سعودی حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے۔

hotel-5

یہ ہوٹل دنیا کی سب سے بڑی مسجد مسجد الحرام سے دو کلو میٹر دور تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان حج یا عمرہ کی سعادت حاصل کرنے آتے ہیں۔

hoteel-8

اس ہوٹل میں 12 ٹاورز ہوں گے، جن میں 10 ٹاورز میں 4 اسٹار ہوٹل کی آسائش فراہم کی جائیں گی جبکہ دو ٹاورز میں فائیو اسٹار کی سہولیات ہوں گی۔

hotel-9

hotel-2

hotel-3

ہوٹل کے تمام کمرے لگژری لائف اسٹائل کے تحت بنائے جارہے ہیں جبکہ ہوٹل کی چھتوں پر پانچ ہیلی پیڈز بھی بنائے جائیں گے اور اس کی تعمیر میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔

hotel-1

hotel-15

اس ہوٹل کی پانچ منزلیں سعودی شاہی خاندان کے لیے مخصوص کی گئی ہیں، جس میں عام عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

hotel-13

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ”فرسٹ ورلڈ ہوٹل ملائیشیا“ ہے، جس میں کمروں کی تعداد 7351 ہے جبکہ دوسرے نمبر پر امریکی شہر لاس ویگاس میں واقع وینیتین اور پلازو ہوٹل ہے، جس میں کمروں کی تعداد 7117 ہے۔

malaysia

plazo

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں