تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

ماورا حسین بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئیں۔

اداکارہ ماورا حسین نے بابر اعظم کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کرنے اور انہیں ٹرول کرنے پر پوسٹ شیئر کی اور بابر اعظم کا احترام کرنے کی تاکید کی ہے۔

ماورا نے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’زیادہ تر میڈیا کی طرح ایک صحافی پھر سے بابراعظم کے خلاف نامناسب رویہ اختیار کر رہا ہے ٹیم کو اکیلا چھوڑ دیں وہ آپ کے خیال سے زیادہ متحد ہیں اور اس کرکٹر (بابراعظم ) کا احترام کرنا سیکھیں جس کے سامنے دنیا جھک رہی ہے! ماشاءاللہ۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے پی ایس ایل 8 میں جمعرات کو میچ کے بعد ہونے والی کانفرنس میں پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو سابق کپتان بتانے پر ایک صحافی کو ٹوک دیا تھا۔

شاداب نے کہا، "بابر اعظم پاکستان کے موجودہ کپتان ہیں – وہ (افغانستان سیریز کے لیے) آرام کر رہے ہیں۔ وہ ہمارے بادشاہ ہیں اور میں ان کا وزیر ہوں۔ چونکہ کنگ آرام کر رہے ہیں اس لیے وزیر ان کی غیر موجودگی میں سیریز کے لیے جا رہے ہیں۔”

Comments