ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کینسر جیسے موزی مرض سے لڑنے والے نامور فنکار

اشتہار

حیرت انگیز

آج 4 فروری کو دنیا بھر میں کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا بنیادی مقصد موزی مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنا، بیماری کی روک تھام، پتا لگانے اور علاج کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

یہاں بالی وڈ سے تعلق رکھنے والی چند ایسی معروف شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے جنہوں نے کنیسر کو شکست دی یا ابھی تک اس کا مقابلہ کر رہی ہیں۔

سونالی بیندرے

- Advertisement -

معروف بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے میں 2018 میں میٹالسٹک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس بارے میں انہوں نے اپنے مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے بتایا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا مرض کا علاج جاری ہے جس میں کیموتھیریپی اور سرجری شامل ہیں۔ بعدازاں، 2019 میں وہ صحت مند نظر آئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre)

کرن کھیر

ماضی کے مقبول اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ اداکارہ کرن کھیر بھی کینسر کا مقابلہ کر چکی ہیں۔ کرن کھیر میں 2021 میں اس بیماری کی تشخیص ہوئی تھی۔

اہلیہ کو کینسر ہونے کے بارے میں انوپم کھیر نے چاہنے والوں کو بتایا تھا۔ بعدازاں، اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ اب ان کی اہلیہ صحت مند ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kirron Kher (@kirronkhermp)

طاہرہ کشیب

انڈسٹری کے معروف اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ طاہرہ کشیب بھی اس بیماری کا شکار ہو چکی ہیں۔ 2018 میں وہ چھاتی کے سرطان کی شکار بنی تھیں۔

طاہرہ کشیب نے موزی مرض کو شکست دی تھی۔ آیوشمان کھرانہ اس بارے میں اکثر آگاہی پھیلاتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

انوراگ باسو

نامور ہدایت کار اور فلم رائٹر انوراگ باسو میں 2004 میں اُس وقت کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جب ان کی اہلیہ حاملہ تھیں۔

انوراگ باسو نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ ان کیلیے بہت مشکل رہا۔ کیموتھیریپی کے چند سیشن کے بعد وہ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anurag Basu (@anuragbasuofficial)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں