ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عثمان وزیر ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نے اپنی دسویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں، قومی باکسر نے اپنی دسویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کردیا ہے۔

گلگت سے تعلق رکھنے والے قومی اسٹار باکسر 4 فروری کو دبئی میں ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

- Advertisement -

عثمان وزیر کا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ سے ہوگا، قومی باکسر نے کامیابی کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں قومی باکسر عثمان وزیر ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ ٹائٹل کے چیمپئن بنے تھے۔

انہوں نے تھائی لینڈ میں کھیلی جارہے ڈبلیو بی او ورلڈ یوتھ کے فائنل میں تھائی حریف سیسا کو پچھاڑا تھا، پاکستان باکسر نے حریف باکسر کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی پاکستانی باکسر نے ورلڈ یوتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں