ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

ورلڈ چیمپئن بھارت کو زمبابوے نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

حال ہی میں ورلڈ چیمپئن بننے والا بھارت زمبابوے کی نسبتاً کمزر ٹیم کے آگے ڈھیر ہوگیا، پوری ٹیم چھوٹے سے ہدف کا تعاقب بھی نہ کرپائی۔

زمبابوے کے خلاف بھارت ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ناکام ہوگیا، میزبان زمبابوے نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئنز کو 13 رنز سے شکست دے دی، زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 116 رنز کا ہدف بھی بھارتی بیٹرز کے لیے پہاڑ بن گیا۔

تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سریز کے پہلے مقابلے میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز اسکور کیے۔

- Advertisement -

میزبان کی طرف سے ویسلی مدھیویر 21، برائن بینیٹ 22، کلائیو مڈانڈے 29، ڈیون مائرز 23 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان سکندر رضا نے بھی 17 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا۔

بھارت کی طرف سے روی بشنوئی نے 13 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ واشنگٹن سندر کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کے بیٹرز ایک کے بعد ایک آتے رہے اور پویلین واپس جاتے رہے، کپتان شبمن گل 31 اور آل راؤنڈر واشنگٹن سندر 27 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کر پائے۔

زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چتارا نے 16 رنز دے کر 3 جبکہ کپتان سکند رضا نے بھی 25 رنز کے عوض 3 بھارتی بیٹرز کو آؤٹ کیا، سکندر کو آل راؤنڈر پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں