پیر, جولائی 8, 2024
اشتہار

چیمپئنز آف لیجنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

برمنگھم: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز لیگ میں پاکستان کی فاتحانہ آغاز کیا، ٹیم نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے شکست دیدی۔

گذشتہ روز برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 189 رن اسکور کیے، ایرون فنچ کی 68 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔

پاکستانی ٹیم نے 190 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں حاصل کیا، یونس خان 63، شعیب ملک 23 اور صہیب مقصود نے 21 رنز بنائے۔

- Advertisement -

آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز آف لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں یونس خان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں