تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

’’ورلڈ کپ 2011 فائنل فکسڈ قرار‘‘

کولمبو: سری لنکن سابق وزیر کھیل نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کے فائنل کو فکسڈ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن سابق وزیر کھیل مہندانند التھا گمجے نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2011 کا فائنل فکسڈ تھا، ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔

کرکٹ کرپشن کے واقعات نے پہلے ہی سری لنکن کرکٹ کے درودیوار ہلا کر رکھ دئیے ہیں اور اب سابق وزیر کھیل کے اس بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے جبکہ آئی سی سی بھی مختلف پہلوؤں سے سارے معاملے پر تحقیقات کررہی ہے۔

سابق وزیر کھیل کے الزامات پر سری لنکن کرکٹر کمارا سنگاکارا کا کہنا ہے کہ اگر ان کے پاس اس میچ کے فکسڈ ہونے کے شواہد ہیں تو وہ آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے حوالے کریں تاکہ اس بارے میں شفاف تحقیقات ممکن ہوسکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بھی کرکٹ تجزیہ کاروں نے سابق وزیر کھیل کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹرز کے بغیر کوئی میچ فکسڈ نہیں ہوسکتا۔

واضح رہے کہ 2011 کے ورلڈ کپ انعقاد بھارت میں کیا گیا تھا اور بھارت سے سری لنکا کو فائنل میں شکست دی تھی جبکہ پاکستان بھارت سے ہار کر سیمی فائنل میں باہر ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو 275 رنز کا ہدف دیا تھا جو بھارت نے ایم ایس دھونی اور گوتم گمبھیر کی شاندار کارکردگی کی بدولت باآسانی حاصل کرلیا تھا۔

Comments

- Advertisement -