نئی دہلی : بھارت سے تعلق رکھنے والے آسٹرا لوجسٹ بالاجی ہاسن نے پیش گوئی کی ہے کہ ورلڈ کپ 2019کا فائنل نیوزی لینڈ کی ٹیم جیتے گی، اس سے قبل ورلڈ کپ سے متعلق ان کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نجومی کی حیرات انگیز پیش گوئیوں سے دنیاحیران ہوگئی، کیا آج بھی بھارتی نجومی کی فائنل کی پیش گوئی بھی درست ثابت ہوگی؟
بالاجی ہاسن کی ورلڈ کپ 2019سے متعلق اب تک کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، انہوں نے سات ماہ قبل پیش گوئی کی تھی کہ ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کھیلیں گی جو درست ثابت ہوئی.
ورلڈ کپ کے فائنل کے حوالے سے بالاجی ہاسن کی پیش گوئی ہے کہ اس بار نیوزی لینڈ نیا چیمپئن اور کین ولیم سن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائیں گے۔
واضح رہے کہ بالاجی ہاسن نامی یہ آسٹرالوجر بھارتی ریاست تامل ناڈو کا رہائشی ہے اور پیشے کے اعتبار سے مکینیکل انجینئر ہے۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ : دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج لارڈز میں ہوگا
ورلڈ کپ شروع ہونے کے بعد اس نے مقامی ٹی وی چینل پر میچز کے حوالے سے پیشگوئیاں کرنا شروع کیں جو حرف بہ حرف درست ثابت ہوئیں۔