مانچسٹر: ورلڈ کپ 2019 کے 34ویں میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 125 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی، محمد شامی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے دیا جانے والے 269 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ویسٹ انڈیز کے چھ کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 10 رنز کے مجموعی اسکور پر کرس گیل 6 رنز بنا کر محمد شامی کا نشانہ بنے، شائے ہوپ کو بھی محمد شامی نے 5 رنز پر بولڈ کیا۔
ایمبریس 31 رنز بنا کر نمایاں رہے، پورن 28، ہیٹ مائر 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان جیسن ہولڈر 6 اور بریتھ ویٹ 1 رنز پر ہمت ہار گئے۔
اسپنر ایلن کو صفر پر جسپریت بھمرا نے نشانہ بنایا، شیلڈرون کوٹریل 10 رنز بنا کر یوزیندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
🇮🇳 v 🇿🇦 – Won by 6 wickets
🇮🇳 v 🇦🇺 – Won by 36 runs
🇮🇳 v 🇵🇰 – Won by 89 runs
🇮🇳 v 🇦🇫 – Won by 11 runs🇮🇳 v 🌴 – WON BY 125 RUNS 👏 #TeamIndia are unbeaten in #CWC19 so far. #WIvIND pic.twitter.com/2AteSeZsqE
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 27, 2019
بھارت کے محمد شامی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بھمرا اور یوزویندرا چاہل نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل مانچسٹرمیں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دیا تھا، کیمار روچ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔
بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی پہلی وکٹ 29 رنز پر گر گئی جب روہت شرما 18 رنز بنا کر کیمار روچ کا نشانہ بنے، لوکیش راہول نے 48 رنز بنائے۔
وجے شنکر 14 رنز پر ہمت ہار گئے، کیدار جادیو بھی 7 رنز بنا کر کیمار روچ کا شکار بنے، بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے 72 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
A disciplined bowling performance from West Indies restricts India to 268/7. #ViratKohli top-scored with a 82-ball 72, while Kemar Roach (3/36) was the ⭐ with the ball. #WIvIND | #CWC19#MenInMaroon#TeamIndia pic.twitter.com/2AVEqRvwo3
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 27, 2019
پانچ وکٹیں 180 رنز پر گرنے کے بعد ایم ایس دھونی اور ہردیک پانڈیا کے درمیان شراکت داری قائم ہوئی، ایم ایس دھونی 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ہردیک پانڈیا 46 رنز بنا آؤٹ ہوئے، محمد شامی کو شیلڈون کوٹریل نے پویلین بھیجا۔
کیمار روچ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں، جیسن ہولڈر اور شیلڈون کوٹریل کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز نے 6 میچوں میں سے اب تک ایک ہی میچ میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت نے پانچ میچز مٰں سے 4 میں کامیابی حاصل کی۔
پوائنٹس ٹیبل پر ویسٹ انڈیز کے تین پوائنٹس ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر براجمان ہے جبکہ بھارت 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔