اشتہار

ورلڈ کپ 2019: پاکستان اورسری لنکا میچ کا ٹاس تاخیرکا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

برسٹل: ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان اور سری لنکا آج ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں، تیز بارش کے سبب ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا، برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آج برسٹل میں رات تک مسلسل بارش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہری برسٹل کے برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ ہونے جارہا ہے ، دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنے ابتدائی دو میں سے ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

پاکستان اور سری لنکاکرکٹ ورلڈکپ میچز میں اب تک 7 بارآمنےسامنےآئے ہیں اور پاکستان نےساتوں میچزمیں سری لنکاکوشکست دی ہے ، تاہم آج برسٹل میں تیز بارش کے سبب اگر میچ منسوخ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کھائی لیکن ورلڈنمبرون ٹیم انگلینڈکوشکست سےدوچارکیا۔ دوسری جانب سری لنکانےافغانستان کوشکست دی ، لیکن نیوزی لینڈسےمیچ ہارگیا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جبکہ ڈمتھ کرونا رتنے کررہے ہیں ، کرکٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارش کے سبب میچ منسوخ نہ ہوا تو پاکستان کی جیت کے امکانات 71 فیصد جبکہ سری لنکا کی جیت کے امکانات 29 فیصد ہیں۔

پاکستان ٹیم اپنا چوتھا میچ عالمی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف ٹاؤنٹن میں کھیلے گی۔ پاکستان ٹیم پانچواں میچ 16 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف مانچسٹر میں کھیلے گی۔

 چھٹا میچ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف لارڈز میں کھیلے گی، ساتواں میچ 26 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلے گی۔

 آٹھواں میچ 29 جون کو افغانستان کے خلاف لیڈز کے مقام پر کھیلے گی جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کے خلاف 5 جولائی کو لارڈز کے مقام پر کھیلے گی۔

یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کوویسٹ  انڈیز سے شرمناک شکست ہوئی  تھی لیکن اس کے بعد گرین شرٹس نے انگلینڈ کے خلاف شاندارکم بیک کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ کو 14رنز سے شکست دے دی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں