اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

بھارت میں کرکٹ کی عالمی جنگ، ٹیموں کی کپتانوں کی کارکردگی پر ایک نظر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کرکٹ کی عالمی جنگ چھڑنے میں صرف چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں 10 ٹیموں میں سے کئی کے کپتان پہلی بار قیادت کر رہے ہیں۔

کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ جمعرات سے سجنے جا رہا ہے بھارت میں۔ جی ہاں جس کا کرکٹ شائقین کو چار سالوں سے شدت سے انتظار تھا اب وہ لمحہ صرف چند گھنٹے ہی دور ہے۔ کل احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دوپہر ڈیڑھ بجے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ سے آئی سی سی کے 13 ویں ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز ہو جائے گا۔ پاکستان اپنی مہم 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔

لگ بھگ ڈیڑھ ماہ تک جاری رہنے والے اس میگا ایونٹ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں میزبان بھارت کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیدر لینڈ شریک ہیں جب کہ پہلی بار ورلڈ کپ دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے بغیر کھیلا جا رہا ہے۔

اس میگا ایونٹ میں کئی کھلاڑی پہلی بار ٹیم کی قیادت کرتے نظر آئیں گے تو کچھ قائدین کو میگا ایونٹ میں قیادت کے ساتھ ٹرافیاں اٹھانے کے خوشگوار تجربات بھی ہیں تاہم کپتان نیا ہو یا پرانا ہر میچ نیا چیلنج لیے آئے گا۔

پاکستان کی قیادت نمبر ون بلے باز بابر اعظم کے پاس ہے۔ وہ پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گے۔ بطور کپتان ان کا اب تکا ریکارڈ شاندار ہے۔

بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے 34 میچ جیتے ہیں جن میں سے 22 میں فتح ملی، 10 میں شکست ہوئی جبکہ دو بے نتیجہ رہے ہیں۔

بات کریں میزبان ٹیم اور ہماری روایتی حریف بھارت کے کپتان روہت شرما کی تو وہ بھی 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں پہلی بار بلیو شرٹس کی قیادت کریں گے تاہم ان کے کریڈٹ پر ایشیا کپ کی دو ٹرافیاں ہیں۔

آسٹریلیا کو ٹیسٹ چیمپئن شپ جتانے والے پیٹ کمنز اور انگلینڈ کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فاتح کپتان جوس بٹلر پہلی بار ون ڈے ورلڈ کپ میں قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

جنوبی افریقہ کے ٹمبا باوما اور سری لنکا کو ایشیا کپ 2022 کی ٹرافی جتانے والے داسُن شناکا بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور بنگلا دیش کے شکیب الحسن اس سے قبل بھی ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنی ٹیموں کی کپتانی کر چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں