اتوار, جون 23, 2024
اشتہار

آسٹریلیا کی ٹیم کیچ پکڑنا بھول گئی؟ کتنے کیچز ڈراپ کیے!

اشتہار

حیرت انگیز

کہا جاتا ہے کہ کیچز ون میچز لیکن رواں ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم کیچز ایسے ڈراپ کررہی ہے جیسے کہ وہ کیچ پکڑنا ہی بھول گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی کا 12 رنز پر اہم کیچ مچل مارش نے ڈراپ کیا جس کے بعد کوہلی نے 85 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں بھی آسٹریلیا کی فیلڈنگ میں بہتری نہیں آسکی ہے اور آج بھی مارکس اسٹونس اور مچل اسٹارک کی جانب سے کیچز ڈراپ کیے گئے۔

- Advertisement -

ورلڈ کپ میں تمام ٹیموں کی کیچز کی کارکردگی کی لسٹ شیئر کی گئی تھی جس میں آسٹریلیا کی ٹیم نے 54 فیصد کے ساتھ سب سے پیچھے ہے۔

بھارت کی ٹیم 92 فیصد کے ساتھ پہلے، بنگلہ دیش 91 فیصد کے ساتھ دوسرے، نیدرلینڈز 83، پاکستان 79، انگلینڈ 78، نیوزلینڈ 71 فیصد کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

جنوبی افریقہ 67 فیصد کے ساتھ ساتویں، افغانستان 60 فیصد کے ساتھ آٹھویں، سری لنکا 58 فیصد کے ساتھ نویں اور آسٹریلیا 54 فیصد کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں