پیر, جون 3, 2024
اشتہار

ورلڈ کپ: میکسویل نے افغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ورلڈ کپ کے 39ویں میچ میں آل راؤنڈر گلین میکسویل کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں گلین میکسویل کی 201 رنز کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

- Advertisement -

آسٹریلیا نے افغانستان کی جانب سے دیا جانے والا 292 رنز کا ہدف 46.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

گلین میکسویل ہیمسٹرنگ انجری کے باوجود بیٹنگ کرتے رہے اور ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیلی، پیٹ کمنز اور میکسویل نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 202 رنز بنائے، کپتان پیٹ کمنز 68 گیندوں پر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ناکام رہا اور 7 کھلاڑی 91 رنز پر آؤٹ ہوئے تھے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر 18 اور ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، مچل مارش 24، مارنوس لبوشین 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جوش انگلس صفر پر چلتے بنے، مارکس اسٹونس 6، مچل اسٹارک 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق، عظمت اللہ عمرزئی اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا تھا۔

اوپنر ابراہیم زدران نے 129 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، ابراہیم ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے افغان بیٹر بن گئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

راشد خان نے 18 گیندوں پر 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، رحمان اللہ گرباز 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان حشمت اللہ شاہدی 26 رنز بنا کر اسٹارک کا نشانہ بنے، رحمت شاہ کو 30 رنز پر میکسویل نے آؤٹ کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

عظمت اللہ عمرزئی 22 رنز بنا کر چلتے بنے، محمد نبی 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے دو، ایڈم زمپا، مچل اسٹارک اور میکسویل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس سے قبل افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شہیدی کا ٹاس جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے۔ حریف اور کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے۔

آج کے میچ کے لیے افغانستان ٹیم میں ایک جب کہ آسٹریلیا میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

افغان ٹیم میں فضل حق فاروقی کی جگہ نوین الحق کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کینگروز کی ٹیم میں اسٹیو اسمتھ اور کیمرون گرین کی جگہ گلین میکسویل اور مچل مارش کی واپسی ہوئی ہے۔

ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا 10 پوائنٹ کے ساتھ تیسرے جب کہ افغانستان 8 پوائنٹ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔ کینگروز کی فتح اسے فائنل فور میں پہنچا دے گی جب کہ افغانستان کی جیت اس کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات کو مزید روشن کر دے گی۔

افغانستان نے رواں ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا ہے اور تین سابق عالمی چیمپئنز انگلینڈ، پاکستان اور سری لنکا کو روند کر یہاں تک پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں میزبان بھارت اور جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

آسٹریلیا:

پیٹ کمنز (کپتان)، ٹریوس ہیڈ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، مارنس لبھوشن، جوش انگلس، گلین میکسویل، مارکوس اسٹونس، مچل اسٹارک، ایڈم زمپا اور جوش ہیزل ووڈ۔

افغانستان:

حشمت اللہ شہیدی (کپتان)، رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زردان، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد اور نوین الحق

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں